۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
اسلام آباد میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

حوزہ / مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا: فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست دی ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ریلی میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصرشیرازی،عبداللہ گل، سبوغ سید، کنیز فاطمہ ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا: اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا: جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں جاری ہولوکاسٹ کو بیان کریں، یونیورسٹیوں میں مغرب کے دوہرے معیارات پر مقالے لکھے جائیں، علمی بنیادوں پر اسرائیل کو غیر قانونی اور جارح ثابت کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .